پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر آگئی

شائقین کرکٹ
Loading...

زمبابوے نے پاکستانی شائقین کرکٹ کو اچھی خبر سنا دی۔

چیئرمین زمبابوے کرکٹ بورڈ تیونگوا موخولانی پُرامید ہیں کہ انہیں دورہ پاکستان کی اجازت مل جائے گی۔

نیوز ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین زمبابوے کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کی اجازت ملنے والی ہے اور بہت جلد دورہ پاکستان کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔

پاکستان اور زمبابوے کی محدود اوورز کی سیریز نومبر میں پاکستان میں ہوگی جس کے لیے پی سی بی نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

Loading...

مصروفیات کی وجہ سے ہمیں معلوم نہیں ہوتا کہ سوشل میڈیا پر کیا چل رہا ہے، مصباح الحق

پی سی بی نے بائیو سیکیورٹی انتظامات کیلئے انگلش بورڈ سے ہدایات حاصل کی ہیں بورڈ کا کہنا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم کو بائیو سیکیور سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

ملتان کو پاک زمبابوے ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی ملنے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں گراؤنڈ کی تزین و آرائش اور تیاریاں کی جارہی ہیں۔

ملتان اسٹیڈیم 12 سال بعد کسی ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔2008 میں آخری بار ملتان میں میچز کا انعقاد کیا گیا تھا۔ زمبابوے کا 5 سال میں پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

(Visited 6 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں