آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (16th September 2020)

Loading...

حمل
معلوم نہیں کس انجانی بندش کا شکار ہیں کہ اس سے نکل نہیں پا رہے۔ آپ کو چاہے کہ اپنی نظر اتاریں صدقہ دیں ہو سکے تو دو بھوکوں کو کھانا کھلائیں۔

ثور
روزگار کا خانہ اچھا ہو رہا ہے۔ آپ کو اپنی مکمل توجہ اس پر دینا ہوگی اور یاد رکھیں کہ ایک سال کے بعد اب اتنی اچھی پوزیشن بنی ہے، فائدہ اٹھا لیں۔

جوزہ
آپ جس بھی پریشانی کاشکار ہیں وہ ابھی چل رہی ہے، مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ دوسرے کاموں سے توجہ ہٹا لیں، آپ ضروری کام ضرور کریں۔

سرطان
حالات کو اب بدلنے میں زیادہ دیر درکار نہیں ہے۔ بالکل پریشان نہ ہوں آپ کے لئے نادر وقت شروع ہو چکا ہے اور اس کا بھرپور فائدہ بھی اٹھانا ہے۔

اسد
جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں محنت کررہے ہیں جن کا ان کو بالکل بھی فائدہ نہیں ہو رہا تو اس کو بدلنے میں کوئی ہرج نہیں ہے، کوشش کرکے تو دیکھیں۔

سنبلہ
حالات بڑی تیزی سے آپ کے حق میں بدل رہے ہیں۔ آپ کے لئے دن تیزی سے کھلنا شروع ہو گئے ہیں ،مگر آپ کی طرف سے مسلسل لاپرواہی نقصان دہ ہے

Loading...

میزان
آج دوسروں سے تعلقات بڑھانے میں مدد ملے گی اور جس بھی طرف سے پریشانی آ رہی تھی، وہ ختم ہو گی۔ اہم پیغام بھی روزگار کے حوالے سے ملے گا۔

عقرب
جو لوگ آج تھوڑا سا نرم رویہ رکھ کر اپنے کسی بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے۔ ان کو کامیابی ملے گی اور آج گھر میں ایک ذمہ داری بھی کم ہو سکتی ہے۔

قوس
کسی بھی شخص سے ذاتی کام نکلوانے کے لئے تھوڑی سی حکمت عملی اختیار کرنا پڑے گی اور یاد رکھیں کہ آج کل کسی پر اعتبار نہ کریں، صورت حال مہنگی پڑ سکتی ہے۔

جدی
جو لوگ اپنے مکان کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے لئے اب مواقع مل رہے ہیں۔ کوشش کریں کامیابی ملے گی۔ آج آپ کی ایک پرانی خواہش بھی پوری ہو سکے گی۔

دلو
جن افراد کو قانونی کسی مسئلے کا سامنا تھا۔ وہ اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے ، انشاءاللہ، اور کچھ رقم کا بندوسبت بھی غیر متوقع انداز ہو سکتا ہے۔

حوت
لوگوں کی باتوں میں آکرابھی سخت قدم نہ اٹھائیں۔ اس طرح مسئلہ ہو سکتا ہے۔ نرمی اور حکمت عملی سے چلنا ہی آپ کے لئے انشاءاللہ بہت بہتر رہے گا۔

(Visited 8 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں