بغیر علاج واپسی سے نواز شریف کی زندگی کو شدید خطرہ ہے, شہباز شریف

میاں شہباز شریف
Loading...

لاہور: مسلم لیگ (ن) کےصدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدلیہ کاہمیشہ احترام کرتے ہیں لیکن نواز شریف کی علاج کے بغیر واپسی ممکن نہیں۔

لاہورسے جاری بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ  بغیر علاج واپسی سے نواز شریف کی زندگی کوشدید خطرہ ہے اور زندہ رہنےکاحق سب سے اہم ہے جسے نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ واپسی نہیں بلکہ نوازشریف کا علاج ہے، بیگم کلثوم نواز کے علاج کے وقت پی ٹی آئی والے جھوٹ بولتے رہے کہ وہ ٹھیک ہیں،کیا اس نقصان کا ازالہ ممکن ہے؟

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کہہ چکے ہیں موجودہ حالات میں نواز شریف کا سفر کرنا جان لیوا ہو سکتا ہے اور حکومت نے بھی اعتراف کیا تھا کہ نواز شریف کا پاکستان میں علاج نہیں ہوسکتا، سرکاری اور غیرسرکاری ڈاکٹرز کی تصدیق اور تجویز پر حکومت نے انہیں لندن بھیجا، ان کے علاج میں کورونا کے سبب تاخیر ہوئی۔

Loading...

پولیس قبضہ گروپ بن جائے گی تو موٹروے جیسے واقعات ہوتے رہیں گے، لاہور ہائیکورٹ

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں ضمانت ختم ہونے کے بعد عدالتی حکم کے باوجود سرینڈر نہ کرنے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے 22 ستمبر کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور اپیلوں پر سماعت کے دوران حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کردی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ میڈیکل سرٹیفکیٹ ایک کنسلٹنٹ کی رائے ہے جو کسی اسپتال کی طرف سے نہیں، ابھی تک کسی اسپتال نے نہیں کہا کہ ہم کووڈ کی وجہ سےنوازشریف کو داخل کرکے علاج نہیں کرپارہے، وفاقی حکومت تو ابھی تک یہاں کی میڈیکل رپورٹس پر شک کررہی ہے، اگراسپتال سے باہر ہی رہنا ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں؟ وہ پہلے بھی پاکستان میں اسپتال داخل اور زیر علاج رہے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی ضمانت ختم ہوچکی ہے اور یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

(Visited 8 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں