ایک ہی سکول کے 7 اساتذہ میں کرونا وائرس کی تصدیق

کرونا وائرس کی تصدیق
Loading...

پشاور: ایک ہی سرکاری سکول کے 7 اساتذہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ اساتذہ کا تعلق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر 1 کینٹ سے ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق ایک ہفتہ قبل اساتذہ کے کرونا ٹیسٹ کرائے گئے تھے، کرونا سے متاثرہ اساتذہ میں سے کوئی بھی طلبا سے نہیں ملا، ان اساتذہ کے دوبارہ بھی کرونا ٹیسٹ کئے جائیں گے، تمام اساتذہ کے ٹیسٹ سے متعلق محکمہ صحت سے بات ہوچکی ہے

دوسری جانب کرونا وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 393 ہوگئی۔ پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 89 ہوگئی۔

بغیر علاج واپسی سے نوازشریف کی زندگی کوشدید خطرہ ہے, شہباز شریف

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 665 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 97 ہزار 946، سندھ میں ایک لاکھ 32 ہزار 591، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 140، بلوچستان میں 13 ہزار 690، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 297، اسلام آباد میں 15 ہزار 984 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 441 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Loading...

ملک بھر میں اب تک 30 لاکھ 24 ہزار 987 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 97 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 90 ہزار 760 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 571 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کرونا سے ایک دن میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 393 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 220، سندھ میں 2 ہزار 448، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 257، اسلام آباد میں 178، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 79 اور آزاد کشمیر میں 66 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

(Visited 14 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں