کرونا وائرس کے متعلق ماہرین نے پریشان کن ریسرچ پیش کردی

ماہرین نے
Loading...

ماہرین نے کرونا وائرس کے متعلق اب اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ جس طرح سردیوں میں نزلہ زکام پھیلتا ہے اب شاید کرونا وائرس کی ہر سال اسی طرح پھیلا کرے گا.

قطر اور لبنان کے ماہرین نے اپنی ریسرچ میں یہ بتایا ہے کہ معتدل موسم رکھنے والے علاقوں میں سردیوں میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ بہت تیز تھا اور اگر آگے بھی کرونا وائرس اسی طرح پھیلتا رہا تو دوسری بیماریوں کی طرح یہ وائرس بھی ایک موسمی بیماری بن جائے گا.

ماہرین کا کہنا ہے سردیوں میں نزلہ زکام اس لیے زیادہ ہوتا ہے کہ لوگ سردی کی وجہ سے بند کمروں میں زیادہ وقت گزارتے ہیں. جس کی وجہ سے انسان کی قوت مدافعت کمزور ہو جاتی ہے. وائرس کم درجہ حرارت کی وجہ سے مضبوط ہوجاتا ہے اور انسان کو نزلہ زکام میں مبتلا کر دیتا ہے.

loading...

کسی بھی شخص کی نفسیات آپ اس طرح جان سکتے ہیں…. ؟

کرونا وائرس کے متعلق نئی ریسرچ میں ماہرین یہ کہتے ہیں کہ کرونا وائرس بھی ایک موسمی زکام کی طرح پھیلتا ہے. جس شخص کی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے اس شخص پر کرونا وائرس کی علامات زیادہ ظاہر ہوتی ہیں.

جس شخص کی قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے. وہ اس وائرس کا مقابلہ کر لیتا ہے. ماہرین نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ یہ وائرس شاید اب ہر سال دوسرے زکام کی طرح اور ہمیں چاہیے کہ قوت مدافعت کو مضبوط بنائیں اور وائرس سے بچنے کے لیے بار بار ہاتھ دھوئیں اور باہر جاتے ہوئے ماسک کا استعمال کریں اور بلا ضرورت اجتماعات میں جانے سے پرہیز کریں.

(Visited 19 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں