آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (16th October 2020)

Loading...

حمل
حالات میں کوئی بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔ اس بات کی بڑی اہم خبر موصول ہو رہی ہے۔ آپ اس کو ہرگز نظر انداز نہ کریں ورنہ پھر مشکل ہو جائے گی۔

ثور
آپ جو چاہ رہے ہیں۔ وہ ابھی ممکن نہیں ہے۔ اس کے لئے آپ کو انتظار کرنا پڑے گا۔ آپ کو آج کل جو مل رہا ہے۔ بس اس کا شکر ادا کریں تو بہتر ہے۔

جوزہ
جو لوگ کسی بھی مسئلے کو لے کر اس کو اپنی انا کا مسئلہ بنائے ہوئے ہیں وہ غلطی پر ہیں، جو شاخ جھکتی ہے، پھل بھی اس پر لگتا ہے۔ اس لئے اپنی ضد اب چھوڑ دیں۔

سرطان
ان دنوں غیر متوقع انداز سے پیسہ ہاتھ میں آنے کی امید ہے جس سے آپ کی روزگار کا مسئلہ بھی حل ہو سکتا ہے اور قرض وغیرہ کی ادائیگی بھی ہو سکتی ہے۔

اسد
ان دنوں آپ کے لئے ایک اہم اور اچھی خبر ہے جس کا تعلق آپ کے مستقبل سے ہے۔ آپ صرف اپنے روزگار پر توجہ دیں۔ پھر ضرورتیں کیسے پوری ہوں گی، دیکھیں۔

سنبلہ
ان دنوں آپ جس راستے پر چلنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ وہ شاید غلط ہے ابھی موقع ہے، اپنی اصلاح کر لیں تو بگڑی بات سنور جائے گی۔

loading...

میزان
اس وقت صورت حال غیر متوقع انداز سے بدل رہی ہے۔ ان شاءاللہ آج تو جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ غیر متوقع انداز سے ہو جائے گا وہ بھی فوری۔

عقرب
آپ اچھے انسان ہیں جو رشتے بچانے کے لئے کچھ بھی کر گزرتے ہیں تو پھر اب کیا ہو گیا ہے، غصہ نہ کریں۔ اپنے اللہ پاک کو راضی بھی تو رکھنا ہے۔

قوس
صورت حال بدستور تیزی سے آپ کے حق میں ٹھیک ہو رہی ہے۔ آپ کو جس بھی خبر کا انتظار تھا، وہ بس ملنے والی ہے۔ آج بڑا اچھا دن ثابت ہوگا۔

جدی
جو لوگ روزگار کے حوالے سے پریشان تھے۔ وہ ان شاءاللہ اب اچھی خبریں سن لیں گے اور ماضی کی غلطیوں کا ازالہ بھی اب ممکن ہو سکے گا، ان شاءاللہ

دلو
حالات آج تیز اور آپ کے خلاف جا سکتے ہیں۔ آج کا دن میرے خیال سے صرف صدقہ دینے سے آپ کے کئی معاملات میں بچت کر سکتا ہے۔ یہ لازمی دیں۔

حوت
اپنے نظر لازمی اتاریں۔ صدقہ دیں اور جس بھی شخص خطرہ ہے اس سے فوری دور ہو جائیں ۔ آج ہونے والی اہم تبدیلی میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے

(Visited 176 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں