کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں آتشزدگی سے 2 فیکٹریاں مکمل خاکستر

ایکسپورٹ پروسیسنگ
Loading...

کراچی: کراچی میں پھر آگ کے شعلے بھڑک اٹھے، لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ سے عمارت کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا۔

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ سے ملحقہ فیکٹری بھی لپیٹ میں آگئی، فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں قابو پانے میں مصروف ہیں۔ ایم ڈی واٹربورڈ کے مطابق واٹر بورڈ کے لانڈھی شیر پاؤ ہائیڈرنٹ پر ایمر جنسی نافذ کر دی گئی، آگ تیسرے درجہ کی ہے۔

سیکریٹری ایکسپورٹ پروسیسنگ یونٹ ناصر ہدایت نے کہا آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا، تیز ہوا کی وجہ سے آگ زیادہ پھیلی۔ کراچی میں رات گئے مزید تین مقامات پر بھی آتشزدگی کے واقعات پیش آئے۔

فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا اور فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں لنڈے کی فیکٹری میں لگی آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم انہیں آگ پر قابو پانے میں مسائل کا سامنا ہے۔

Loading...

کمانڈر کلبھوشن یادیو پر بھارتی مطالبات اور بیانات بے بنیاد ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

دوسری جانب آئی آئی چندریگر روڈ پر یونی پلازہ میں واقعے کمپیوٹر اور الیکٹرونکس بورڈ کی دکان میں اچانک آگ لگ گئی اور فائر بریگیڈ نے وقت پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ادھر لیاری کے علاقے چاکیواڑہ کے قریب جھٹ پٹ مارکیٹ میں واقع چپس اور دیگر اشیا کے گودام میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں گودام میں موجود ٹرک سمیت 4 سے 5 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے جب کہ یہاں بھی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

(Visited 9 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں