‘حکومت جلسہ کے شرکا کے لیے کورونا سے بچاؤ کے اقدامات ہر صورت کرے گی’

شہباز گل
Loading...

اسلام آباد: شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت جلسہ کے شرکا کو پانی، ماسک اور سینی ٹائزر مہیا کرے گی، حکومت کورونا سے بچاؤ کے اقدامات ہر صورت کرے گی۔

موجودہ پارلیمنٹ عالمی اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں سے آئی ہے، مولانا فضل الرحمان

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا عمران خان کی حکومت ہر حال میں عوام کی سہولت اور کورونا سے حفاظت کے اقدامات کرے گی، خاندانی کرپشن بچاؤ کوشش میں معصوم عوام استعمال ہو رہی ہے۔

ادھر فواد چودھری نے کہا اپوزیشن نے گوجرانوالہ سٹیڈیم بھرنا تھا، انہوں نے آدھا سٹیڈیم چھوڑ کر سٹیج لگایا، پہلے ہی گنجائش 30 ہزار تھی جو اب 20 ہزار رہ گئی، اتنی جماعتیں مل کر بھی ناکامی کے خوف کا شکار ہیں، یہ عمران خان ہی تھے جنہوں نے مینار پاکستان کا گراؤنڈ بھر دیا تھا، ان سب سے مل کر بھی اس کا آدھا نہیں ہونا۔

Loading...

دوسری جانب فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا اپوزیشن جلسے پر ایک ارب 3 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے، پہلا سوال ہے کہ یہ پیسہ کہاں سے آ رہا ہے ؟ کورونا کے حوالے سے صورتحال سب کے سامنے ہے، پنجاب کے 2 وزرا کو کورونا ہوگیا ہے، حساس معاملے پر سیاست کرنے کی ضرورت نہیں، ایس او پیز اور شرائط کے ساتھ اپوزیشن کو جلسے کی اجازت دی، یہ 2 لاکھ روپے ماسک پر بھی خرچ کر دیں، دیکھتے ہیں یہ کورونا ایس او پیز پر کس قدر عمل کرتے ہیں۔

(Visited 3 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں