فواد چوہدری پنجاب حکومت کی کارکردگی پر برس پڑے

فواد چوہدری

اسلام آباد: فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب ڈلیور نہیں کر پا رہا، پی ٹی آئی کو مجموعی طور پر دباؤ کا سامنا ہے، پنجاب کے 350 ارب ترقیاتی بجٹ میں سے صرف 77 ارب ریلیز ہوئے۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس میں فواد چوہدری نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا پنجاب، پروانشل فنانس ایوارڈ بھی اضلاع کو نہیں دے رہا۔ وفاقی وزیر کی نشاندہی پر وزیر اعظم نے صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ کے اجرا کا حکم دیتے ہوئے کہا فوری طور پر صوبائی ایوارڈ کر کے اضلاع کو فنڈز منتقل کئے جائیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا پنجاب کی وجہ سے مرکز کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی حکومت شاندار کام کر رہی ہے، پنجاب کے ڈلیور نہ کرنے پر ہمیں عوامی سیاسی محاذ پر پی ٹی آئی کی کارکردگی پر تنقید ہو رہی ہے۔

(Visited 17 times, 1 visits today)

Comments

comments

فواد چوہدری,

اپنا تبصرہ بھیجیں