آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (17th Jan 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل

17 جنوری جمعہ۔ کسی اہم امور میں انجام دہی کر سکیں گے۔ غفلت لاپرواہی کسی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آسکتا ہے۔

ثور

17 جنوری جمعہ۔ بعض التواءمیں پڑے ہوئے کام نمٹا سکیں گے۔ اہل خانہ یا شریک حیات کے ساتھ اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ جائیداد وغیرہ کا معاملہ زیر غور رہے گا۔ مخلص دوست کا تعاون حاصل ہوگا۔

جوزا

17 جنوری جمعہ۔ ترقی و کامیابی کیلئے کوشاں رہیں گے۔ مالی ‘ ملازمت اور محبت کے معاملات میں احتیاط برتیں۔ اہم امور کی ادائیگی میں سنجیدگی احتیار کریں۔ دوستوں کے ساتھ تفریحی پروگرام بنا سکیں گے۔

سرطان

17 جنوری جمعہ۔ کیرئیر میں بہتری کا امکان ہے۔ کاروبار میں بعض خیالات کو عملی شکل دے سکیں گے۔ لاپرواہی و غفلت کی وجہ سے کسی چیز کے کھو جانے کااندیشہ ہے۔ سماجی حلقوں میں نمایاں ہونگے۔

اسد

17 جنوری جمعہ۔ اہم امور کے سلسلے میں مصروف رہیں گے۔ نئے نئے سوالات ذہن میں ابھریں گے۔ کسی دوست کا تعاون حاصل ہوگا۔ دوسرے آپ کو تعصب کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔

سنبلہ

17 جنوری جمعہ۔ اپنی صحت جسمانی کا خاص خیال رکھیں۔ دوسروں کے ساتھ لین دین کر سکیں گے۔ انفرادی صلاحیت بروئے کار لانے کا موقع ملے گا۔ نئی منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ سفر پیش آ سکتا ہے۔

میزان

17 جنوری جمعہ۔ مل جل کر کام کرنا سود مند رہے گا۔ کسی ایسی شخصیت سے ملاقات کا امکان ہے جس سے رومانوی زندگی متاثر ہوگی۔ نئے منصوبے بنا سکیں گے۔ پروگرام میں کچھ تبدیلی کا امکان ہے۔

عقرب

17 جنوری جمعہ۔ اجتماعی کاموں میں رجحان ہو گا۔ ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ شراکتی امور میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔ شریک کار سے تعاون کریں۔ اجتماعی سرگرمیوں میں شرکت کر سکیں گے۔

قوس

17 جنوری جمعہ۔ کسی تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آنے کا امکان ہے۔ کام کے سلسلے میں کچھ رکاوٹ کا خدشہ ہے۔ لیکن آپ کی محنت کام آسان کر دے گی۔

جدی

17 جنوری جمعہ۔ اہم امور میں سنجیدگی اختیار کریں۔ کام کی زیادتی مصروف رکھے گی۔معلومات میں اضافہ ہوگا۔ اہم منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ مالی پوزیشن میں استحکام آئے گا۔ صحت بہتر رہے گی۔

دلو

17 جنوری جمعہ۔ بعض ادھورے کاموں کو احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں گے۔ دور سے یا مقامی طور پر کوئی اہم خبر ملے گی۔ بعض غیر شادی شدہ افراد کی شادی خانہ آبادی کا امکان ہے۔

حوت

17 جنوری جمعہ۔ ذاتی امور میں خاص توجہ دیں۔ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ اچھا وقت گزار سکیں گے۔ آپ کو کام کے دوران کسی مشکل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ آج کے دن آپ کا موڈ خوشگوار ہوگا۔

(Visited 722 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟,

اپنا تبصرہ بھیجیں