پاکستان بھارت کو ہرا کر پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا

کبڈی

لاہور: پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ 2020 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو پچھاڑ دیا، قومی کبڈی ٹیم نے بھارت کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دی۔

پاکستان کو پوائنٹس ملنے پر بھارتی کھلاڑیوں نے احتجاج شروع کیا اور بھارتی ٹیم کے آفیشل میدان میں آگئے تھے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے آفیشلز نے کھلاڑیوں کو میدان چھوڑنے کا کہا جس کے بعد فائنل میچ کچھ دیر روک دیا گیا تھا۔

بھارتی ٹیم جس وقت میدان سے باہر گئی تو پاکستان کے 43 اور بھارت کے 39 پوائنٹس تھے، بھارتی ٹیم میدان میں واپس آکر صرف 2 پوائنٹس حاصل کرسکی اور پاکستان نے بھارت کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دی۔

واضح رہے کہ پہلے ہاف کے اختتام پر بھارت کو پاکستان پر 18 کے مقابلے میں 24 پوائنٹس برتری حاصل تھی، قومی کبڈی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔

loading...

آئندہ سال کونسی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی ….؟

دوسری جانب ایران نے آسٹریلیا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، ایران نے آسٹریلیا کو 33 کے مقابلے میں 54 پوائنٹس سے شکست دی۔  یاد رہے بھارتی ٹیم کبڈی ورلڈ کپ کے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہی، بھارتی ٹیم 6 مرتبہ ورلڈ کپ کی فاتح رہ چکی ہے اور یہ اس کی پہلی شکست ہے۔

ایران کی ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن

قبل ازیں تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لیے ایران اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کھیلا گیا جسے جیت کر ایرانی کبڈی ٹیم نے کبڈی ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ ایران نے آسٹریلیا کی کبڈی ٹیم کو 21 پوائنٹس سے شکست دی اور شاندار کھیل پیش کرکے برتری پائی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا اسکور 54-33 رہا۔ تیسری پوزیشن پر ایران کے کھلاڑیوں نے اپنے پرچم کے ساتھ پورے گراؤنڈ کا چکر لگا کر خوشی کا اظہارکیا اور تماشائیوں نے بھی ایرانی ٹیم کو بھرپور داد دی

(Visited 44 times, 1 visits today)

Comments

comments

کبڈی,

اپنا تبصرہ بھیجیں