اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آج وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کریں گے

اقوام متحدہ

اسلام آباد : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس جنرل آج وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے اور یواین مشنز کیلئے پاکستانی دستوں کی خدمات کی تصویری نمائش کاافتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کی آج مصروفیات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، انتونیوگوتریس آج وزیر اعظم عمران خان سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

سیکریٹری جنرل آج عالمی افغان مہاجرین کانفرنس سے خطاب کریں گے ، جس میں افغانستان، ایران سمیت 20 سے زائد ممالک کے وفود شریک ہوں گے، کانفرنس میں یو این ایچ سی آر کے سربراہ فلپو گرانڈی بھی شرکت کریں گے ، کانفرنس کا مقصد پاکستان کی 40 سالہ میزبانی اور کاوشوں کو اجاگر کرنا ہے۔

مرکز برائے بین الاقوامی امن واستحکام میں تصویری نمائش آج ہوگی، جس کاافتتاح دورہ پاکستان پرآئےاقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کریں گے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کریں گے، جبکہ امن مشنز میں خدمات انجام دینے والے پیس کیپرز سے ملیں گے۔

منعقد کردہ تصویری نمائش میں پاکستانی دستوں کی امن مشنزمیں خدمات کی عکاسی کی گئی ہے اور پاکستان کی اقوام متحدہ کیساتھ چھ دہائیوں پرمحیط سفرکی کہانی بیان کرتی ہے، پاکستان کے پہلے امن دستے کی کانگو میں1960میں تعیناتی نمائش کاحصہ ہے جبکہ تصاویر میں پاک فوج کی28 ملکوں میں 46 امن مشنزمیں خدمات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

غربت کا خاتمہ پاکستان کی پالیسی کا بنیادی حصہ ہے، انتونیو گوتریس

نمائش کے شروع میں قائداعظم محمد علی جناح کی امن سوچ کی عکاسی کی گئی ہے اور یو این سیکرٹری جنرل،60 سال کی شبیہہ، اقوام متحدہ کی فاختہ دکھائی گئی ہے۔

نمائش یواین امن مشنزمیں 157پاکستانی اہلکاروں کی قربانی کاادراک ہے جبکہ انتونیو گوتریس کا امن کیلئے ایکشن پروگرام بھی نمائش کا حصہ ہے اور امن کیلئے ایکشن کے نکات امن، کارکردگی، عوام، اشتراک اور سیاست واضح ہیں۔

نمائش میں امن مشنز میں78 پاکستانی خواتین کی خدمات کو دکھایا گیا ہے اور پاکستان خواتین دستے تعینات کرنے والا پہلاملک اور یہ امر نمائش کا حصہ ہے جبکہ پاکستانی امن فوج کیلئے عالمی رہنماؤں کےخیالات بھی نمائش کا حصہ ہیں۔

نمائش میں یواین میں اعلیٰ عہدوں پرفائزرہےپاکستانی نمائندگان تصویروں میں نمایاں ہیں اور ہرخطےمیں امن مشنزکی ترتیب خوبصورت و تاریخی تصاویر سے واضح کی گئی ہے۔

(Visited 21 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں