کیا نسیم شاہ پی ایس ایل میں کھیل پائیں گے یا نہیں ؟

نسیم شاہ

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اہم ہتھیار نسیم شاہ کی فٹنس سوالیہ نشان بن گئی، پیسر کے مکمل فٹ نہ ہونے پر ٹیم میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کر کے کم عمر ترین بولر کا اعزاز پانے والے نسیم شاہ سے میچ کے اختتام پر رمیز راجہ نے فٹنس سے متعلق سوال کیا تو بولر نے بتایا کہ معمولی انجری ہے ایک دو دن میں ٹھیک ہو جائے گی۔

نسیم شاہ کے حوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد سے جب پوچھا گیا کہ ٹیم کے اہم ہتھیار کیا پی ایس ایل کھیلیں گے تو کپتان نے کہا کہ نسیم شاہ جیسے ہی فٹ ہوں گے تو کھیلیں گے۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹائٹل کا دفاع کرنے کی کوشش کریں گے جس طرح کی کرکٹ کھیلتے آ رہے ہیں، ویسا ہی کھیلیں گے۔

آئندہ سال کونسی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی ….؟

ان کا کہنا تھا کہ اس بار ساری ٹیمیں بہت اچھی ہیں مقابلہ سخت ہوگا، پی ایس ایل سے پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کو بہت فائدہ ہوگا جب کہ کراچی: کوئٹہ کی عوام ہوم گراونڈ پر کرکٹ مس کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پی ایس ایل میں اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ کریں گے، کوشش ہوگی کہ اچھا سے اچھا پرفارم کریں، توجہ اس وقت پی ایس ایل ہی ہے۔ نسیم شاہ کے حوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد سے جب پوچھا گیا کہ ٹیم کے اہم ہتھیار کیا پی ایس ایل کھیلیں گے تو کپتان نے کہا کہ نسیم شاہ جیسے ہی فٹ ہوں گے تو کھیلیں گے۔

(Visited 22 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

نسیم شاہ,

اپنا تبصرہ بھیجیں