آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (17th Feb 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟
Loading...

علی زنجانی

17 فروری پیر۔

حمل:

آمدن میں اضافے کے لئے نئی راہیں مل سکیں گی۔ ملازم پیشہ افراد کی مصروفیت میں کمی ہو سکے گی۔ دوست مدد گار اور شریک حیات کا تعاون حاصل رہے گا۔

ثور
خاندانی جھگڑا طے ہو جائے گا۔ ایک شخص جو ماہر نفسیات بننے کا دعویٰ کرتا ہے جھگڑے کا سبب بن سکتا ہے۔ ڈرائیونگ کرتے وقت محتاط رہیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔

جوزا
اس دن مصروف رہنے کے لئے پہلے ہی آرام کر لیں ۔ ایسا فیصلہ یا کام کرنا پڑے گا جس میں ذاتی قوت اعتماد کا استعمال زیادہ کرنا پڑے گا۔ اپنا لباس بھی موزوں رکھیں۔

سرطان
کوالٹی کے معیار پر چیزوں کا انتخاب کرنا چاہئے اپنی کوشش اور قسمت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہئے۔ گھر میں ہم آہنگی پیدا ہو سکے گی۔

اسد
شراکتی کاروبار اور ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ محنت سے کامیابی حاصل ہو سکے گی۔ اجنبی افراد سے محتاط رہیں نقصان کا اندیشہ ہے۔

Loading...

سنبلہ
امپورٹ ایکسپورٹ سے متعلقہ کاروبار منافع بخش رہے گا۔ شرکتی کاروبار بھی فائدہ مند رہیں گے۔ سفر پیش آسکتا ہے۔ ڈرائیونگ کرتے وقت محتاط رہیں۔

میزان
نئے کاروباری معاہدے طے پا سکیں گے۔ کاروباری معاملات کو احتیاط سے ہینڈل کریں۔ جائیداد کے معاملات میں منافع ہو سکتا ہے۔

عقرب
معمہ خود بخود حل ہو جائے گا۔ آپ کو نظر آجائے گا کہ آپ اس دنیا میں کیوں آئے ہیں اور کیا کرنا ہے ہسپتال سے آنے والی خبر پریشان کن ہے۔

قوس
اپنے مستقبل کی فکر کریں اس قسم کی گفتگو میں حصہ نہ لیں جس کا آپ سے براہ راست کوئی تعلق نہیں۔ ایک آتش مزاج عزیز غالب رہنے کی کوشش کرے گا۔

جدی
منصوبوں میں اچانک تبدیلی کرنا پڑے گی۔ اتھارٹی کی پوزیشن میں لوگ واپس چلے جائیں گے۔ آپ کی قسمت کا ستارہ بلند ہو رہا ہے۔ آخر کار روشنی نظر آئے گی۔

دلو
باہر ڈِنر کا پروگرام بڑا شاندار ہے‘ عزیزوں کی دعوت کر دیں۔ ایک قانونی لین دین ختم کرنے کی کوشش کریں۔ ازدواجی حیثیت پر بھی توجہ دیں۔ صحت کا خیال رکھیں۔

حوت
عزیز و اقارب سے ملاقات کر سکیں گے۔نجی معاملات کی تکمیل میں کوشاں رہیں گے۔ کسی دیرینہ خواہش کے پورا ہونے کی اُمید ہے۔ صحت جسمانی کا خیال رکھیں۔

(Visited 71 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں