کینیا : جیسے اللہ رکھے اسے کون چکھے…..

کینیا

نیروبی : کینیا میں انوکھا منظر دیکھنے میں آیا چیتوں نے اپنی جیتی بازی ہار دی اور ہرن ان کے پاس سے بھاگنے میں حیرت انگیز طور پر کامیاب ہو گیا،اور نرم و نازک جانور ،خون خواروں پر بھاری ہو گیا.

تفصیلات کے مطابق یہ دل دہلا دینے والے مناظر اس وقت دیکھنے میں آئے کہ جب کینیا کے جنگلات میں ایک نر ہرن کافی دیر تک پانچ خونخوار چیتوں سے زندگی کو موت کی جنگ لڑتا رہا لیکن خود کو زندہ بچانے میں کامیاب ہوگیا۔

اس حملے کی عکس بندی 53 سالہ فوٹوگرافر کیون رونی نے کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیتے ہرن کی پیٹح پر چڑھے ہوئے ہیں اور نیچے گرانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہرن کسی بھی طرح خود کو کھڑا رکھنے کی کوشش کررہا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرن حیرت انگیز طور پر چیتوں سے اپنی زندگی کی لڑائی لڑتا رہا اور باالاآخر رہائی پالی۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مادہ چیتا جسے سیلینکی کہا جاتا ہے ہرن کی منہ میں گردن دبوچے ہوئے گردن سے چمٹی ہوئی ہے، اس کے چاروں بچے بھی ہرن کی پیٹھ پر سوار ہیں تاکہ اسے زمین پر گرا سکے لیکن ہرن استقامت سے ساتھ کھڑا ہے

وائلڈ لائف فوٹو گرافر نے بتایا کہ ہم جنگل میں اہنے گائیڈ کے ساتھ موجود تھے کہ ایک مادہ چیتا نے نر ہرن پر حملہ کردیا اور اس کے بچوں نے بھی ہرن کو گھیر لیا لیکن حیران کن طور پر کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد ہرن شکاریوں کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

 کینیا

اپنی بیوی کی باقیات کے ساتھ رہنے والا انوکھا شخص….

کیون رونی نے کہا کہ میں پہلی مرتبہ فوٹوگرافی اتنی شاندار فوٹو گرافی کرکے انتہائی خوش ہوں لیکن میں ان تصاویر کے ذریعے ایک سنجیدہ پیغام دینا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہاتھی، شیر، چیتا ان سب کو خطرہ لاحق ہے اور اگر ہم محتاط نہیں رہے تو ہم اس سب کو ہمیشہ کےلیے کھو دیں گے، ان کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے۔

(Visited 58 times, 1 visits today)

Comments

comments

دل, کینیا,

اپنا تبصرہ بھیجیں