ماسکو : اب ٹینک اس کام کے لیے بھی استعمال ہوں گے،روسی فوج کا انوکھا اقدام.دنیا حیران،میڈیا پریشان

ماسکو

ماسکو : روسی فوجی نے اپنی محبت کو پانے کے لیے 16 ٹینکوں کی مدد حاصل کر لی کیونکہ وہ اس لمحے کو یادگار بنانا چاہتا تھا اس وجہ سے اس نے دو کمپنیوں کے 16 ٹینک منگوا لیے جو کہ اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ ہے.

دنیا بھر میں بسنے والے بہت سے افراد ایسے ہیں جو اپنے محبوب سے منفرد انداز میں محبت کا اظہار کرکے شادی کی پیشکش کرتے ہیں لیکن روسی فوج کے ایک لیفتیننٹ نے اپنی محبوبہ کو 14 فروری کو شادی کی پیش کش کرنے کےلیے ایسا انوکھا طریقہ اپنایا کہ دنیا دنگ رہ گئی۔

ماسکو

روسی فوجی ڈینس خازنسیف نے 14 فروری 2020 کو ویلنٹائن ڈے پر اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کا ارادہ کیا تو پوری کی پوری رجمنٹ ہی اس کا ساتھ دینے کےلیے تیار ہوگئی اور 16 ٹینکوں پر مشتمل دو کمپنیوں نے دل کی شکل بناکر پر لڑکی کو سرپرائز دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جب رجمنٹ نے ٹینکوں کی مدد سے دل بنالیا تو لفٹیننٹ ڈینس خازنسیف اپنی محبوبہ کو آنکھوں پر ہاتھ رکھ کر ٹینکوں کی طرف لایا اور گلدستہ دیتے ہوئے محبت کا اظہار کیا۔

لڑکی نے جب ماسکو کے قریب واقع فوجی چھاونی میں ٹینکوں سے دل بنا دیکھا تو خوشی خوشی شادی کےلیے ہاں کردی۔

(Visited 84 times, 1 visits today)

Comments

comments

ٹینک, شادی, فوجی چھاونی, ماسکو,

اپنا تبصرہ بھیجیں