لندن:شہری کی ناقابلِ یقین حرکت نے اس کو مشکل میں ڈال دیا….

لندن : برطانوی شہری نے 41 ویں سالگرہ کو یادگار بنانے کیلئے ایسا خطرناک اقدام کر لیا جس کی وجہ سے وہ تمام لوگوں کی نظروں میں آ گیا اور عالمی میڈیا میں بھی اس کی صحت کے بارے میں سوال اٹھنے لگے ہیں کیونکہ اس نے ایک سال پرانی غذا نکال کر کھالی ہے

ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے اپنی سالگرہ گزشتہ سال سے زیادہ یادگار بنائے اور اس کےلیے مختلف طریقوں سے جشن کی تیاری کی جاتی لیکن کچھ افراد اپنی سالگرہ کو یادگار بنانے کےلیے ایسے عجیب و غریب کام کرتے ہیں کہ دنیا دنگ رہ جاتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر یارکشائر سے تعلق رکھنے والے شخص میٹ نوڈن نے اپنی 41 ویں سالگرہ کو یادگار بنانے کےلیے زمین میں 14 ماہ قبل دفن کیے گئے غذا کو نکال کر کھالیا۔

میٹ نوڈن نے معروف فاسٹ فورڈ ریسٹورنٹ مکڈونلڈ سے یہ کھانا 2018 میں منگوایا تھا جس میں فرائز، برگر اور چاکلیٹ ملک شیک شامل تھا۔

برطانوی شہری نے اس کھانے کو اپنے دوست کے گارڈن میں گڑھا کھوڈ کر دفن کردیا اور دو ماہ بعد 40 ویں سالگرہ پر اسے نکال کر کھانے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہا اور دوبارہ دفن کردیا اور اب 41 ویں سالگرہ پر اس کھانے کو نکالا اور مکڈونلڈ میں جاکر کھایا اور اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

loading...

غیر ملکی میڈیا کے مکطابق برطانوی شہری نے بتایا کہ وہ یہ کھانا کھانے سے بیمار نہیں ہوا، البتہ غذا کافی خطرناک ہوچکی تھی، فرائز میں پھپھوندی لگ گئی تھی جبکہ ملک شیک بھی آٹے کی طرح گاڑھا ہوگیا تھا اور اس کی رنگت بھی تبدیل ہوچکی تھی جبکہ برگر میں نم ہوچکا تھا۔

برطانوی شہری نے بتایا کہ چیزوں کا ذائقہ تھوڑا خراب ہوچکا تھا لیکن میں یہ سب کھا کر ذرا بھی بیمار نہیں ہوا اور میں ایسے چیلنجز اسکول کے زمانے سے پورے کرتے آرہا ہوں۔

(Visited 17 times, 1 visits today)

Comments

comments

ریسٹورنٹ, فاسٹ فورڈ, لندن, مکڈونلڈ,

اپنا تبصرہ بھیجیں