کوئٹہ میں دھماکے سے 8 افراد جاں بحق، 18 زخمی

کوئٹہ کے علاقے  شارع اقبال پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

اطلاعات کے مطابق دھماکا ضلع کچہری کے قریب ہوا جہاں متعدد سرکاری عمارتیں موجود ہیں، دھماکے کی زد میں متعدد گاڑیاں اور راہگیر بھی آئے۔

افغانستان میں امن اور مسائل کا حل ناگزیر ہے، شاہ محمود قریشی

دھماکے کے بعد سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔ سول اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کیلئے خون کی اشد ضرورت ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی دھماکے کی مذمت

وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں دھماکےکی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 10 جنوری کو بھی کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 15 افراد شہید اور 19زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے قبل 7 جنوری کو بھی کوئٹہ کے میکانگی روڈ پر فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

(Visited 18 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

کوئٹہ,

اپنا تبصرہ بھیجیں