‘انتظامی اصلاحات اور نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی سے ترقی ممکن ہوگی’

Loading...

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں اقتدار میں رہنے والی قیادت نے عوامی خدمت نہیں کی، انہوں نے صرف اپنے ذاتی مفاد کی خاطر اقتدار کا استعمال کیا۔

حکومت نے طے کرلیا ہے کہ عوام اور کورونا خود ہی ایک دوسرے سے نمٹ لیں’

وزیراعظم کے دورہ کراچی کے موقع پر  اتحادی جماعتوں کے وفد  نے ان سے ملاقات کی، وفد میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور  تحریک انصاف سندھ کے رہنما بھی شامل تھے۔

ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے سندھ میں ترقیاتی کاموں اور انتظامی اصلاحات پر تجاویز بھی پیش کیں۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور اتحادیوں کا ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ اور غربت میں کمی ہے۔

Loading...

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں اقتدار میں رہنے والی قیادت نے عوامی خدمت نہیں کی اور  صرف  ذاتی مفاد کی خاطر اقتدار کا استعمال کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ سمیت تمام صوبوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کررہی ہے،انتظامی اصلاحات اور نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی سے ترقی ممکن ہوگی۔

(Visited 16 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں