وزیراعلیٰ پنجاب کو ہٹانے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں: سینیٹر شبلی فراز

شبلی فراز
Loading...

اسلام آباد: سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹائے جانے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے۔

شبلی فراز نے عثمان بزدار کی تبدیلی کے حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پرچلنے والی خبروں کی ٹوئٹر پیغام کے ذریعے وضاحت کی۔

عمران خان کی کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت

وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، ان کی تبدیلی کے حوالے سے کی جانے والی تمام قیاس آرائیاں بے بنیاداور بددیانتی پر مبنی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کیے جانے سے متعلق افواہیں زیر گردش ہیں۔

loading...

(Visited 31 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں