نواز شریف ہی نئی مسلم لیگ کے قائد ہونگے

برطانوی اخبارات
Loading...

کراچی: سنیئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ تمام مسلم لیگ کو جمع کرکے نئی مسلم لیگ بنانے کا آئیڈیا ن لیگ کے ارکان کی طرف سے آیا۔

ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ کسی جماعت کا کسی ادارے سے ٹکراؤ ہونا چاہیے نہ ہی ڈکٹیشن لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کو ق لیگ سے اتحاد کا فائدہ پنجاب جب کہ فنکشنل لیگ سے اتحاد کا فائدہ سندھ میں ہوگا۔ یہ بات طے ہے کہ نئی مسلم لیگ کے قائد نواز شریف ہی ہوں گے۔ اس نئی جماعت کو ایک نیا آپشن بنانے کی کوشش کی جائے گی ۔

سینئر تجزیہ کار اور صحافی حامد میر نے کہا کہ مسلم لیگ ن صرف پنجاب میں ہے اسی طرح پیپلز پارٹی سندھ کی جماعت ہے۔ اگرچہ تحریک انصاف کی پنجاب میں کافی نشستیں ہیں لیکن پی ٹی آئی کو خیبر پختونخواہ کی جماعت سمجھا جاتا ہے گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں سندھ اور خیبرپختونخوا کے کچھ مسلم لیگ نون کے ارکان پارلیمنٹ نے اپنی پارٹی میں گفتگو شروع کی ہے کہ ق لیگ ،فنکشنل اور کچھ گروپس کے ساتھ اتحاد کرکے ایک قومی جماعت بن کر سامنے آئے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کو ق لیگ سے اتحاد کا فائدہ پنجاب جب کہ فنکشنل لیگ سے اتحاد کا فائدہ سندھ میں ہوگا۔ یہ بات طے ہے کہ نئی مسلم لیگ کے قائد نواز شریف ہی ہوں گے۔ اس نئی جماعت کو ایک نیا آپشن بنانے کی کوشش کی جائے گی ۔

حامد میر کے مطابق 2008 سے 2013 کے درمیان ق لیگ اورمسلم لیگ نون کے اتحاد کی باتیں ہوئی تھیں ،جس پر نواز شریف اور چوہدری شجاعت میں کافی حدتک اتفاق تھا لیکن شہباز شریف اور پرویز الہٰی کے تحفظات کی وجہ سے معاملہ آگے نہیں بڑھ سکا ۔

مسلم لیگ نون ،ق لیگ اور فنکشنل لیگ بنیادی طور پر اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے بنے ہیں یا مارشل لاادوار کی پیداوار ہیں۔ مسلم لیگ نون کاتاریخی پس منظریہ ہے کہ جونیجو گروپ کے مقابلے میں نوازشریف نے ضیاالحق کا ساتھ دیا ،مسلم لیگ نون اسٹیبلشمنٹ کی چھتری تلے بنی ہے لیکن بعدمیں ان کی سیاست اینٹی ہوتی چلی گئی ۔ق لیگ اور فنکشنل لیگ حلیف ہیں اگر یہ دونوں جماعتیں نون لیگ سے اتحاد کرتی ہیں تو انہیں نون لیگ کی سوچ کے ساتھ جانا پڑے گا ۔

Loading...

وزیراعلیٰ پنجاب کو ہٹانے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں: سینیٹر شبلی فراز

حامد میر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون میں ایک تڑکا شہباز شریف کا بھی ہے جو درمیانے راستے پر چل رہے ہیں۔ یاد رہے تمام مسلم لیگ کو جمع کرکے نئی مسلم لیگ بنانے کا آئیڈیا مسلم لیگ نون کے ارکان کی طرف سے آیا ہے ابھی ق لیگ اور فنکشنل لیگ خاموش ہیں۔ مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ نون کے اتحاد کی بھی بات چل رہی ہے جس کے نتیجے میں پنجاب اورمرکزمیں تبدیلی آسکتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ڈیڑھ سال میں شہباز شریف کو بہت سی باتیں سمجھ آگئی ہیں ،کچھ دوست انہیں اپنی ڈگر پر چلانا چاہ رہے تھے لیکن شہباز شریف صاحب نہیں چل سکے ۔نون لیگ کو درمیانے راستے پر چلنا ہوگا نہ کسی سے ڈکٹیشن لینا ہوگی اور نہ کسی سے محاذ آرائی کرنا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو مضبوط بنانے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کسی ادارے سے محاذ آرائی کریں ،مضبوط جماعت کسی شخصیت کی تابع نہیں ہوتی بلکہ شخصیات مضبوط پارٹی کے تابع ہوتی ہیں اسی طرح پاکستان آگے بڑھ سکتا ہے ۔

حامد میر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پی ٹی آئی مسلم لیگ نون میں فارورڈ بلاک بنانا چاہتی ہے کیوں کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے بارے میں گفتگو ہورہی ہے ۔ق لیگ سے حکومت کی ناراضگی کے بعد عثمان بزدار کی کوشش ہے کہ نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے ارکان کی سپورٹ حاصل کریں ۔

اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا۔

(Visited 41 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں