بلاول نے بیان عمران خان کیخلاف دیا تھا دھمکی احسان اللہ احسان نے کیوں دی، سندھ حکومت

سندھ حکومت
Loading...

کراچی: سندھ حکومت نے وفاق سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد احسان اللہ احسان کیخلاف فوری کارروائی کرکے اس کہ خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

پیٹرول پر 47 روپے اور ڈیزل پر 51 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہے ہیں، عمر ایوب

صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے مزید کہاکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو کچھ بھی ہوا تو اس کہ ذمے دار عمران خان ہونگے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بیان عمران خان کیخلاف دیا تھا دھمکی احسان اللہ احسان نے کیوں دی، انھوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو احسان اللہ احسان کی جانب سے دی گئی دھمکی کی سخت مذمت کرتے ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو دی گئی دھمکی کی اسلام آباد اور بنی گالا سے کسی نے بھی مذمت نہیں کی، اب قوم جان چکی ہے کہ طالبان نے کس کے کہنے پر دھمکی دی۔

Loading...

عمران خان نے احسان اللہ احسان کی جانب سے دی گئی دھمکی کی مذمت تک نہیں کی، اسماعیل راہو نے کہا کہ کیا عمران خان کہ کہنے پر احسان اللہ احسان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی دی، سب جانتے ہیں کہ موجودہ حکمرانوں کے تانے بانے کہاں پر جاکے ملتے ہیں۔

(Visited 26 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں