آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (17th August 2020)

Loading...

حمل
آج ایک اہم دن ہے جو عرصے کے بعد آپ کی مشکلات کا حل لے کر آیا ہے اور انشاءاللہ آپ کی اہم خواہش بھی پوری ہو سکتی ہے فوری۔

ثور
جو لوگ عرصہ دراز سے کسی پریشانی میں مبتلا تھے اور اس سے نکلنے کا ان کو کوئی راستہ بھی دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ آج صبح سے ہی بہتری میں آ جائیں گے۔

جوزہ
دوسروں کے معاملات سے جس قدر ممکن ہو دور رہیں۔ اس وقت آپ کو صرف اپنی فکر کرنی چاہئے حالات بالکل بھی آج آپ کے حق میں نہیں ہیں۔

سرطان
ایک بڑی ذمہ داری ملنے کی امید ہے ملازمت پیشہ افراد کے لئے آج اچھا دن ہے آپ جس طرف امید لگا کر بیٹھے تھے وہ بھی پوری ہونے کی امید ہے۔

اسد
بیماری والا خانہ قدرے کھلا ہوا ہے آپ اس سلسلے میں فوری صدقہ دیں اور اپنے حقوق العباد کے حوالے سے توبہ بھی کریں غلطی کی اصلاح کریں۔

سنبلہ
جو لوگ کسی بھی قسم کی الجھن کا شکار ہیں ان شاءاللہ اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور کوئی پرانی نیکی انعام صورت میں مل سکتی ہے۔

Loading...

میزان
آج بڑا اہم دن ہے آپ کو کسی بڑے معاملے میں کامیابی ملنے کا امکان ہے اور کچھ رقم بھی آپ کے ہاتھ لگے گی۔ جو بڑی ضرورت پوری کرے گی۔

عقرب
توکل سے کام لیں آپ میں سب سے زیادہ کمی اس کی ہی ہے ورنہ آپ کے سارے مسئلے اب تک حل ہو چکے ہوتے۔ آج کا دن ملی جلی کیفیت کا حامل ہے۔

قوس
آپ کو آج روز گار کے حوالے سے اچھی خبر مل سکتی ہے جو لوگ بندش وغیرہ محسوس کر رہے تھے آج وہ اس میں سے نکل آئیں گے اور سکون محسوس کریں گے۔
تحریک انصاف مکہ المکرمہ نے جشن آزادی پاکستان انتہائی جوش و خروش اور عقیدت سے منائی

جدی
آپ کو آج بڑی عقل مندی سے چلنا ہوگا کسی جانب سے بھی کسی خبر کی تصدیق کئے بغیر بالکل بھی نہیں کوئی قدم نہیں اٹھانا اور رقم اپنے ہاتھ میں رکھنی ہے۔

دلو
دوسروں کے ساتھ مل کر ایک کام کی پیشکش ہوگی آپ جس بھی کوشش میں لگے ہوئے تھے وہ کامیاب ہوگی اپنوں کے ساتھ اختلافات صلح میں بدل جائیں گے۔

حوت
بڑی کوشش کامیاب ہو گی آپ اور اگر تھوڑا سا سنجیدہ ہو جائیں تو مزید بہتریاں حاصل کر سکتے میں۔ آج کا دن آپ کو مالی طور پر بھی قدرے مضبوط کرے گا۔

(Visited 185 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں