اداکارہ سجل علی مداح پر برس پڑیں

اداکارہ سجل علی
Loading...

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نصیحت کرنے والی خاتون صارف پر برس پڑیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے پردہ کرنے اور اخلاقی اقدار سکھانے والی خاتون صارف کو کھری کھری سنادیں.

سجل علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’چلو ہم تو پردہ کرلیں کیا جانور اور بچے بھی پردہ کریں۔‘ اداکارہ نے ساحلہ خان نامی صارف سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہونے کی وجہ بھی کیا یہ پردہ ہی ہے۔‘

اداکارہ نے اس سے قبل موٹرے وے زیادتی کیس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ موجودہ نظام کو ہمیشہ کسی بھی ایکشن کے لیے بروقت احتجاج کی کیوں ضرورت پیش آتی ہے۔

View this post on Instagram
Loading...

Why the system needs us to protest everytime to take actions? Take a few minutes and think about the children who had to see their mother being gang raped in front of their eyes. Yeh kab tak hota rahay ga??? Iska jawab kon dayga?? There should be an end to this. Magar kab? #shame

A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly) on

موٹروے زیادتی کیس کے ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیئے، سارہ خان

سجل علی کا کہنا تھا کہ عوام کب تک اس خوف کا سامنا کرے گی اب تو ہمارے بچے، خواتین اور یہاں تک کہ جانور بھی جنسی زیادتی سے محفوظ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ملزمان کو سرعام پھانسی نہیں دی جائے گی تب تک یہ سلسلہ رکنے والا نہیں ہے، سجل علی نے وزیراعظم عمران خان مطالبہ کیا کہ اس مرتبہ ملزمان کو سرعام پھانسی دے کر ایک مثال قائم کریں۔

(Visited 16 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں