آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (17th September 2020)

Loading...

حمل
جن افراد کی طرف سے پریشانی آ رہی ہے۔ آپ ان سے فوری طور پر پیچھے ہٹ جائیں تو بہتر ہے اور چند دن مکمل خاموشی اختیار کرلیں۔ ورنہ نقصان ہوگا۔

ثور
آپ کو جس معاملات میں پہلے ناکامی مل رہی تھی۔ اب اس میں تیزی سے فائدہ ہوگا۔ آج ستاروں کی پوزیشن خوبصورت انداز سے آپ کے حق میں ہے۔

جوزہ
آپ کی بڑی پریشانی کا حل دوپہر تک ہی مل جائے گا اور آپ کو جس بھی خبر کی ضرورت تھی وہ کسی وقت بھی مل سکتی ہے۔ آپ بالکل بھی پریشان نہ ہوں۔

اسد
اندازے سے بالکل کام نہ کریں بلکہ اپنے تمام کام سپرد اللہ کرکے صرف حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد کریں تو بہتر ہے، ان دنوں روحانی قوت کو ضرور بڑھائیں۔

اسد
ناجانے آپ سے کس مقام پر غلطی ہو گئی ہے کہ جو بھی قدم اٹھاتے ہیں اس میں صرف نقصان ہوتا ہے توبہ کریں اور حقوق العباد کے معاملات فوری ٹھیک کریں۔

سنبلہ
دل کے ہاتھوں مجبور ہوکر آپ نے کوئی بھی قدم اٹھایا تو بڑی مشکل میں آ جائیں گے۔ آج کا دن اچھا اور صرف اپنے روزگار پر توجہ دینے کے لئے بہت اہم ہے۔

Loading...

میزان
ایک بڑی خبر کافی کچھ بدل کر رکھ سکتی ہے اور یہ کسی وقت بھی آپ کو مل سکتی ہے۔ اس لئے اس اچھی خبر کے لئے آج خود کو بالکل تیار رکھیں۔

عقرب
بار بار اپنی پوزیشن تبدیل کرکے خود کو مشکل میں نہ ڈالیں۔ ابھی اپنی موجودہ جگہ پر ہی قائم رہیں گے تو ہتر ہے تبدیلی ہوگی تو وہ خودبخود سامنے آ جائے گی۔

قوس
آپ جلد بازی اور بے وقوفی میں اپنا نقصان کر سکتے ہیں۔ اس لئے بار بار کہا جا رہا ہے کہ مکمل پلاننگ کے ساتھ چلیں۔ ان دنوں مخالفین بھی سرگرمیاں تیز کئے ہوئے ہیں۔

جدی
آج اچھا دن تو ہے مگر آپ اس کا مناسب انداز سے فائدہ نہیں اٹھا رہے۔ حالات کے مطابق قدم اٹھائیں گے تو فائدہ ملے گا۔ اس وقت لاپرواہی بالکل نہ کریں۔

دلو
جن افراد نے اپنے لئے نیا کام شروع کرنا ہے۔ وہ اب جلد سے کام نہ لیں۔ تبدیلی والا ستارہ چونکہ سرگرم عمل ہے یہ خود بخود ہو کر ہی رہے گا، ان شاءاللہ

حوت
آپ کے لئے آج کچھ بہتری پیدا ہو رہی ہے۔ اللہ پاک سے مکمل طور پر امید رکھیں کہ وہ اچھا ہی کرے گا۔ بس اپنے اندر کی صفائی کی اشد ضرورت ہے۔

(Visited 142 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں