منفی سوچ رکھنے والے لوگوں کے متعلق بری خبر آگئی…..!

منفی سوچ
Loading...

دنیا کا ہر انسان ایک الگ فطرت رکھتا ہے اور ہر شخص کا مزاج بھی ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے.

کوئی خوش مزاج ہوتا ہے اس کو دوسروں سے ملنا جلنا زیادہ پسند ہوتا ہے اور کچھ لوگ خشک مزاج کے مالک ہوتے ہیں وہ دوسروں سے ملنا جلنا پسند نہیں کرتے اور نہ ہی دوسروں کو دیکھ کر خوش ہوتے ہیں.

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایسے لوگ جو دوسروں پر طنز کرتے ہیں اور ان کے لیے حسد اور بغض رکھتے ہیں ان افراد کے قبل از وقت موت کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں. امریکا کی یونیورسٹی آف ٹینسی کے ماہرین نے اپنی ریسرچ میں بتایا ہے کہ دوسروں سے حسد اور بغض رکھنے والے اور دوسروں کے بارے میں منفی سوچ رکھنے والے لوگوں کا قبل از وقت موت ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے.

ایسے لوگ دل کی بیماریوں میں بھی مبتلا ہوجاتے ہیں اور ان کو ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے. اس سلسلے میں ماہرین میں ہارٹ اٹیک سے صحتیاب ہونے والے 2000 لوگوں کے رویے کا جائزہ لیا اور ان کو معلوم ہوا کہ یہ تمام لوگ منفی سوچ کے مالک تھے.

Loading...

کسی بھی شخص کی نفسیات آپ اس طرح جان سکتے ہیں…. ؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو دوسری بار ہارٹ اٹیک آنے کا خطرہ اور موت واقع ہو جانے کا امکان مثبت سوچ رکھنے والے لوگوں کی نسبت کئی گنا زیادہ تھا.

تحقیقی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہماری ریسرچ میں اس بات کے واضح ثبوت ملے ہیں کہ انسان کے منفی سوچ اور اس کا منفی رویہ اس کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے شدید نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں.

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جو اپنی زیادہ دیکھ بھال اور حفاظت نہیں کرتے اور سگریٹ نوشی اور شراب کی طرف جاتے ہیں اور صحت بخش غذائیں استعمال نہیں کرتے یہ لوگ دوسرے لوگوں کی نسبت دل کی بیماریوں سمیت کئی دوسری خطرناک بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں. اور ایسے لوگوں کی موت کے امکانات زیادہ ہو جاتے ہیں

(Visited 103 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں