‘لاہورمیں جتنے قبضہ گروپ اورمنشیات فروش ہیں انہیں ن لیگ کی سپورٹ حاصل رہی’

فیاض الحسن چوہان
Loading...

لاہور: وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ خاتون زیادتی کیس کی تفتیش مکمل، ملزم عابد کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، جلد پکڑ لیں گے، بہت سے چیزیں ابھی سامنے نہیں لاسکتے، اچھا زرلٹ ملے گا، متاثرہ خاتون نے تصاویر دیکھ کر عابد ملہی اور شفقت کو پہچان لیا۔

نیب کے کیسز میں حکومت نے جھکاؤ نہیں دکھایا، شیخ رشید

لاہور میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے متاثرہ لڑکی کے والد اور سی سی پی او لاہور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک خبروائرل ہوئی کہ کوئی شخص ایک بچی اور اسکی فیملی کو دھمکاتا اور بلیک میل کرتا ہے، نوجوان غیر لائنسنس شدہ اسلحہ دکھا کر فیملی کو ہراساں کرتا رہا۔ باپ، بیٹا دونوں مل کر بدمعاش تھے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے معاملے پر فوری ایکشن لینے کا حکم دیا، بچی کو ہراساں کرنے کی خبر سے متعلق وزیراعظم کو بھی آگاہ کیا گیا جس پر وزیراعظم نے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایات جاری کیں۔ نوجوان کو راولپنڈی اور اس کے والد کو لاہور سے گرفتارکیا گیا۔

Loading...

فیاض الحسن چوہان نے کہا بچی کے اہلخانہ نے ملزم کیخلاف سائبر کرائم کا مقدمہ درج کرایا تھا مگر ایک سال گزرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اب پنجاب پولیس نے سی سی پی او لاہور کی قیادت میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم اورپنجاب حکومت پولیس کی غلفت اور نا اہلی پر ایک فیصد بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اگر کسی لڑکی یا خاتون کو کوئی ہراساں کرتا ہے تو میرے دفترمیں رابطہ کرے۔ لاہورمیں جتنے قبضہ گروپ اورمنشیات فروش ہیں انہیں ن لیگ کی سپورٹ حاصل رہی۔

(Visited 17 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں