ڈی چوک پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری

لیڈی ہیلتھ ورکرز
Loading...

اسلام آباد: ڈی چوک پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔

اسلام آباد کے ڈی چوک پر ملک بھر سے آئی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔ دھرنے کے شرکا وقفے وقفے سے ’’جینا ہوگا مرنا ہوگا، دھرنا ہوگا” اور ’’شرم کرو، ڈوب مرو” کے نعرے لگا رہے ہیں۔ دھرنے کی جگہ کو چاروں اطراف سے کنٹینرز و خاردار تاروں سے بلاک کیا گیا ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری بھی وہاں موجود ہے۔

قائداعظم کے وعدے کو آج تک پورا نہیں کیا جاسکا، بلاول بھٹو

لیڈی ہیلتھ ورکرز کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کافی عرصہ سے نہ تو ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور نہ ہی ان کا سروس اسٹرکچر بنایا جا رہا ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز پانچویں اسکیل میں بھرتی ہوتی ہیں اور تمام عمر اسی اسکیل میں گزار کر ریٹائر ہوجاتی ہیں.

loading...

جبکہ ریٹائرمنٹ کی عمر تک پہچننے تک بھی ان کی تنخواہ 18ہزار روپے سے زیادہ نہیں بڑھتی۔ 10 نکاتی ایجنڈے پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، حکومت مذاکرات میں غیر سنجیدہ نظر آرہی۔

(Visited 11 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں