اجتماعات پر پابندی مسترد، پی ڈی ایم کا جلسے شیڈول کے مطابق کرنے کا اعلان

پی ڈی ایم
Loading...

حکومت کے خلاف قائم اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہ اجلاس  مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں جاری ہے۔

اجتماعات پر پابندی مسترد، پی ڈی ایم کا جلسے شیڈول کے مطابق کرنے کا اعلان

  پی ڈی ایم اجلاس میں بلاول بھٹو ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں جبکہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی شرکت کی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کرنا تھا تاہم انہیں اچانک گردے میں تکلیف کے باعث اسپتال جانا پڑا اور وہ شریک نہ ہوسکے۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم اورنگزیب،  احسن اقبال اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی شریک ہیں۔

اس کے علاوہ سینیٹر شیری رحمان، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ، رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما اکرم خان درانی بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

Loading...

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سربراہی میں اجلاس چارٹر آف پاکستان زیر غور آئے گا۔ اجلاس میں مشاورت کے بعد چارٹر آف پاکستان کی منظوری دی جائے گی، حکومت کا خاتمہ چارٹر آف پاکستان کے نکات میں شامل ہو گا۔

ذرائع کے مطابق آئین کی بالا دستی اور شفاف انتخابات بھی چارٹر آف پاکستان میں شامل ہیں جبکہ چارٹر کے مطابق 18 ویں ترمیم کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں ملکی معیشت کی بحالی کے لیے لائحہ عمل تیار ہو گا، آزاد میڈیا اور آزادی اظہار کا دفاع کیا جائے گا۔

(Visited 50 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں