وزیراعظم نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لے لیا اور انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ جلد سے جلد آٹے کی قیمت میں کمی لائی جائے ۔

 وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو قیمتوں میں کمی کے لیے ٹاسک سونپ دیا ۔وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور خیبرپختون خوا کے وزیراعلیٰ محمود خان سے مشاورت کی ہدایت دے دی ہیں.

loading...

جب کہ وفاق نے پاسکو کے کوٹے سے کے پی کو 1 لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت رواں سال 3 لاکھ ٹن گندم درآمد بھی کرے گی۔

واضح رہے کہ پنجاب میں چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں 6 روپے فی کلواضافہ کردیا ہے جس کے بعد قیمت 64 روپے سے بڑھ کر70 روپے فی کلو ہوگئی ہے، جب کہ کراچی میں بھی چکی کا آٹا 2 روپے کلو مزید مہنگا کر کے 66 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

(Visited 17 times, 1 visits today)

Comments

comments

وزیراعظم,

اپنا تبصرہ بھیجیں