سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش

اقوام متحدہ
Loading...

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ارکان اسمبلی سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اراکین پارلیمنٹ نے ملاقات کی اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اراکین پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ جنگی جنون کے موجودہ ماحول میں بھارت کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ بھارتی جنگی جنون کی درپیش صورتحال میں تنازع کشیر کے حل میں اقوام متحدہ کی قیادت کا کردار نہایت اہم ہو چکا ہے۔

اراکین کا کہنا تھا مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کی جانب سے کئے جانے والے یکطرفہ اقدامات قبول نہیں ہیں۔

Loading...

متحدہ کے سیکریٹری جنرل آج وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کریں گے

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حالیہ دورے کا مقصد پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔ پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے جو گزشتہ چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کی فراخدلانہ مدد کر رہا ہے۔

انتونیو گوتیرس نے پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے دہشتگردی کیخلاف نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ کشمیر کا مسئلہ ہمارے لئے بہت زیادہ تشویش کا باعث ہے۔ تنازع کشمیر کے ضمن میں اقوام متحدہ ثالثی کا کردار ادا کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سفارتکاری اور مذاکرات تنازعات کے حل میں اہم ہیں۔ کشمیریوں کے بنیادی حقوق کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

(Visited 47 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں