’تو نے کیسا جادو کیا‘، جمائما کی دلچسپ ٹوئٹ

جمائما

لندن: جمائما گولڈ اسمتھ نے سابق شوہر وزیراعظم عمران خان سے متعلق ایک دلچسپ پوسٹرٹوئٹ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ ویسے توکئی برسوں سے پاکستان کوخیرباد کہہ چکی لیکن ان کی اپنے سابق شوہر، پاکستان اور یہاں کے سیاسی معاملات سے دلچسپی کم نہیں ہوئی، انہوں نے ٹوئٹرپروزیر اعظم سے متعلق ایک دلچسپ پوسٹر شیئرکیا ہے۔

جمائما کی جانب سے شیئر کئے گئے پوسٹر پر دکھایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سرکاری کرسی پربراجمان ہیں۔ ان کے ایک جانب قومی پرچم ہے۔

وزیر اعظم کے عقب میں ان کی موجودہ اہلیہ اورخاتون اول بشریٰ بی بی ہیں جن کے سامنے ایک شیشے کی گیند نما چیز ہے جس پر تحریر ہے کہ ’تونے کیسا جادو کیا؟‘‘۔

اسی پوسٹر میں جمائما خان بھی نظر آرہی ہیں، انہیں سفید دوپٹہ اوڑھے قدرے افسردہ دکھایا گیا ہے۔

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم فلموں میں جلوہ گر ہونے کیلیے تیار

پوسٹرکے ساتھ جمائما خان نے مزاحیہ انداز میں کہا ہے کہ کسے لالی ووڈ پوسٹر پسند نہیں؟ لاہورمیں ایک دوست نے اس لالی ووڈ پوسٹر کی جانب توجہ دلائی ہے۔

اپنے اگلے ٹوئٹ میں جمائما خان نے وضاحت کی ہے کہ اس کا مقصد ہرگر کسی کی تضحیک نہیں، اکثریت کی طرح میں بھی اسے مزاحیہ انداز میں ہی لیا ہے، میں پاکستانی فلمی پوسٹرز، اسٹریٹ آرٹ اور ٹرک آرٹ کی بہت بڑی مداح اور دلدادہ ہوں۔

(Visited 37 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

جمائما,

اپنا تبصرہ بھیجیں