کراچی: کیماڑی میں پراسرار گیس سے مزید 2 افراد جاں بحق، تعداد 9 ہوگئی

کیماڑی
Loading...

کراچی: کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار گیس کا اخراج جاری ہے، مزید 2 افراد جاں بحق جبکہ مرنے والوں کی تعداد 9 ہوگئی۔

کراچی میں زہریلی گیس سے اموات کی تعداد آٹھ ہوگئی۔ کیماڑی کے علاقے میں زہریلی گیس کیسے پھیلی؟ ا ب تک کچھ پتہ نہ چل سکا۔۔وزیراعلٰی سندھ نے ہنگامی اجلاس اور کیماڑی کا دورہ کیا۔اسپتال انتظامیہ کو بہترین علاج کی ہدایت۔

کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار گیس کا اثر ختم نہ ہوسکا۔ لوگوں کو بدستور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، زہریلی گیس سے 200 سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ ضیا الدین، کے پی ٹی اور جناح ہسپتال میں اب بھی 23 افراد زیر علاج ہیں جن میں 10 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Loading...

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین کے قریب بم دھماکا، 1 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

لیکن گیس پھیلی یا کیمیکل؟ معمہ تاحال حل نہ ہوسکا۔ متاثرہعلاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ سانس لینے میں تکلیف ہے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ قتل بلا سبب اور زہر خورانی کی دفعات کے تحت درج کرلیا۔

وزیراعلی سندھ نے رات گئے ہنگامی اجلاس اور کیماڑی کا دورہ بھی کیا، مریضوں کے اہلخانہ سے بات چیت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو بہترین علاج کی ہدایت کی۔

(Visited 38 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں