حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 7 سے 10 فیصد تک اضافہ کردیا

Loading...

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فارما کمپنیوں کو ادویات کی قیمتوں میں 7 سے 10 فیصد اضافے کی اجازت دے دی۔

وفاقی حکومت نے ادویہ ساز کمپنیوں کو کنزیومر پرائس انڈیکس (سی ہی آئی) کے تحت ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت دے دی۔ ڈریپ کے نوٹی فکیشن کے مطابق ادویہ ساز کمپنیوں اور امپورٹرز کو بنیادی ادویات کی قیمتوں میں7 فیصد جبکہ دیگر ادویات کی قیمت میں 10 فیصد اضافہ کی اجازت دی گئی ہے۔

بھارت سازشیں کرتے کرتے خود تنہا ہوگیا، شاہ محمود قریشی

نوٹی فکیشن کے مطابق ڈریپ نے وفاقی حکومت و ڈریپ کی پالیسی بورڈ کی منظوری و سفارش پر ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018ء میں ترمیم کی ہے۔ ادویات کی قیمت میں اضافہ کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کے مطابق ہر سال وزارت قومی صحت کرے گی۔
دوسری طرف شہریوں نے ادویات کی قیمت میں اضافے کو عوام پر ظلم قراردیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات کی قیمتیں پہلے ہی بہت زیادہ ہے، اب مزید اضافہ نہ کیاجائے۔

Loading...

واضح رہے کہ گذشتہ برس کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کے مطابق بنیادی ادویات کی قیمت میں 5.14 فیصد جبکہ دیگر تمام ادویات کی قیمت میں 7.34 فیصد اضافے کی اجازت دی گئی تھی۔

(Visited 27 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں