وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

وزیراعظم
Loading...

لاہور : وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ ایوان وزیراعلی میں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں پنجاب کے امورپر بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے عوامی بہبود کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے انسداد کورونا کے لئے بہترین کام کیا۔

وزیراعلی پنجاب نے صوبے میں آٹا گندم کی صورتحال اور انسداد کورونا اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ بلوچستان میں حکومت پنجاب کے تعاون سے منصوبوں پر بھی اعتماد میں لیا۔

Loading...

کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے، اسد عمر

وزیر اعظم عمران خان مون سون شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگائیں گے، عمران خان ایوان وزیراعلی میں قائد اعظم بزنس پارک شیخورہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے، قائد اعظم بزنس پارک 1536 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے۔ قائد اعظم بزنس پارک پہلے صرف گارمنٹس کے لئے تھا اب یہاں دیگر بزنس کی بھی اجازت ہوگی۔

قائد اعظم بزنس پارک میں 200 ایکڑ رقبے پر مشتمل لیبر کالونی ہوگی، سو ایکڑ رقبہ انٹر چینج کے لئے مختص کیا گیا ہے، قائد اعظم بزنس پار ک شروع ہونے سے پانچ لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، قائد اعظم بزنس پارک میں 250 ارب کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے عوامی ریلیف کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے انسداد کورونا کے لئے بہترین کام کیا، حکومتی اقدامات کے باعث کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہوئی، اب حالات بہتر ہورہے ہیں، اسمارٹ لاک ڈائون پر حکومت کی جانب سے ایس او پیز پر زبردست عملدآمد کروایا گیا۔

صوبے کے دورے کے دوران وزیر اعظم کو راوی روڈ اتھارٹی کے تحت لاہور میں نیا شہر بسانے سے متعلق بریف کیا جائے گا۔ وہ مون سون شجر کاری مہم کا آغاز بھی کرینگے، جس میں پودے لگانے کے لیے جاپانی ٹیکنالوجی کا استعمال متعارف کروایا جائے گا۔

(Visited 20 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments