کرونا کیسز میں کمی آئی ہے لیکن احتیاط نہیں چھوڑنی، اسد عمر

اسد عمر
Loading...

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی زیر صدارت سندھ میں  این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بطور میزبان شرکت کی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا کیسز اور اموات میں کمی ہوئی ہے لیکن عوام کو احتیاط نہیں چھوڑنی ہے۔

اجلاس میں وزیر صحت سندھ، وزیر تعلیم اور انتظامیہ کے دیگر لوگ بھی شریک ہوئے جب کہ وزیر داخلہ، نیشنل کوآرڈی نیٹر حمودالزمان خان، این سی او سی ڈاکٹر فیصل سلطان، مِس تانیہ ایدرس، میجر جنرل آصف گورایا، ڈی جی آپریشنل اینڈ پلان سمیت تمام صوبوں، آزادجموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

این سی اوسی کا خصوصی اجلاس وزیر اعلیٰ سندھ ہاؤس میں ہوا جس میں ان میں کچھ وزراء اور نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

پاکستانی عوام کرونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات سے دور ہورہی ہے, سروے

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں میں ایس او پیر پر عمل درآمد اور مانیٹرنگ کا نظام بھی ضروری ہے، فیس ماسک اور احتیاطی تدابیر کو ہر صورت یقینی بنانا ہو گا۔

اسد عمر نے کہا کہ کرونا کیسز اور اموات میں کمی ہوئی ہے لیکن احتیاط نہیں چھوڑنا کیونکہ اب پہلے سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے تاکہ کرونا کیس دوبارہ نہ بڑھیں۔

loading...

تمام صوبوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ سمیت تمام صوبوں میں ڈاکٹرز، پیرا میڈکس انتظامیہ او ر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے زبردست کام کیا ہے، یہ سب شاباش کے مستحق ہیں۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے بتایا کہ مویشی منڈیوں میں احتیاطی تدابیر اور وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کنٹرول کا نظام ہر صورت یقینی بنایا جائےگا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ مویشی منڈیوں اور عیدالاضحیٰ کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور صوبوں کے ساتھ مل کر ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنا رہےہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس کے علاوہ محرم سے متعلق بھی پلان تیار کر رہے ہیں اور حفاظتی تدابیر پر مشاورت جاری ہے۔

(Visited 41 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں