آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی نائب وزیر دفاع سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر
Loading...

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات ہوئی جس میں خطے کی سکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف کی سعودی نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقاتآئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات میں دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کمانڈر جوائنٹ فورسز سعودی عرب فہد بن ترکی آل سعود اور چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد آل رویلے سے ملاقات ہوئی۔

پاکستان اور سعودی عرب کی عسکری قیادت کے درمیان ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات اور مشترکہ مشقوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Loading...

خیال رہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اہم دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے تھے۔ ان کے ساتھ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

صوبے کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا میری ذمہ داری ہے، عثمان بزدار

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر باجوہ نے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف فیاض بن حامد الرویلی سے ملاقات کی جس میں کمانڈر جوائنٹ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی السعود بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا ہے کہ سربراہ پاک فوج اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف فیاض بن حمدالرویلی کی ملاقات میں دوطرفہ پاک سعودی عرب دفاعی تعلقات، علاقائی صورت حال، دفاعی امور پر بات چیت ہوئی اور سعودی افواج کےساتھ مشترکہ مشقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف کی سعودی وزارت دفاع آمد پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا

(Visited 57 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں