آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (18th August 2020)

Loading...

حمل
مالی معاملات کمزور دکھائی دیتے ہیں اس سلسلے میں اب کوئی ٹھوس اقدام کی اشد ضرورت ہے اس وقت تیزی دکھای جائے تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔

ثور
آپ خیالات میں زیادہ رہتے ہیں اور عملی کام کم کرتے ہیں جو کرنا ہے اپنے اللہ کا نام لے کر کریں اس اچھے وقت سے فائدہ تو اٹھانا ضروری ہے۔

جوزہ
جن افراد سے آپ نے امید لگا رکھی ہے وہ بالکل پوری نہیں ہو گی کاش یہ امید آپ اپنے اللہ سے لگائیں تو پھر دیکھیں کس طرح حالات بدلتے ہیں۔

سرطان
نوکری میں تبدیلی بہتری اور عزت وقار میں اضافہ انشاءاللہ امید ہے ضرور ہوگا اور جن لوگوں نے کافی دن بے روز گاری میں گزرے میں ان کے لئے خوشخبری ہے۔

اسد
کسی بڑی تبدیلی کےلئے خود کو تیار رکھیں اور آج جو پیشکش ملے اس کے بارے میں غور و فکر ضرور کریں اب حالات بہت کچھ بدلنے کا بتا رہے ہیں۔

سنبلہ
ایک بھی مسئلہ ایسا نہیں ہے جو آج تنگ کر سکے آج آپ کو صرف روز گار کے امور دیکھنے میں اور کسی دوسرے کے کام سے بے حد دور بھی رہنا ہے۔

Loading...

میزان
آپ کسی نہ کسی الجھن کا شکار ہر وقت رہتے ہیں اس بارے میں غور کریں کہ کیا وجہ ہو سکتی ہے یا پھر استخارہ کر کے وجہ کو ختم کرنے کی کوشش کریں۔

عقرب
جس پر بھی اعتبار کیا اس نے دھوکا ہی دیا آپ کی نیکی کا پھل تو صرف اللہ پاک ہی دیں گے۔ دوسروں سے امیدیں لگانا چھوڑ دیں آج بس خاموش ہی رہیں۔

برج قوس
دوبارہ پرانی حرکتوں پر اتر آئے ہیں اپنے دل کو قابو میں رکھیں یہ آپ کے لئے مشکل کھڑی کر سکتا ہے اس وقت صرف توبہ اور سیدھے راستے کی ضرورت ہے۔

جدی
جن لوگوں نے اپنے لئے خود تبدیلی کا سوچا ہے وہ ابھی ایسا قدم نہ اٹھائیں حالات خودبخود بن جائیں گے صبر کریں آج کوئی اہم فیصلہ آپ کی طرف سے متوقع ہے۔

دلو
اپنے لئے مشکلات پیدا نہ کریں ان دنوں عقل سے بالکل کام نہیں لے رہے جو کہ خود کے ساتھ زیادتی ہے۔ حالات کے مطابق قدم اٹھانا بے حد ضروری ہے۔

حوت
کسی بھی معاملے کو لے کر پریشان نہ ہوں انشاءاللہ خطرے کی کوئی بات نہیں ہے آج دن اہم اور اچھا ہے آپ کی مشکلات میں انشاءاللہ کمی ہی لائے گا۔

(Visited 290 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں