آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (18th September 2020)

Loading...

حمل
آپ چلتے چلتے پھر کوئی نہ کوئی ایسی غلطی کر جاتے ہیں جو دوبارہ اسی جگہ پر لے آتی ہے جہاں سے چلے تھے۔ اس وقت عقل مندی سے چلنے کی ضرورت ہے۔

ثور
آج کا دن اچھا مالی لحاظ سے بہتر اور کسی بڑی پریشانی کو کم کر رہا ہے جو لوگ کافی عرصے سے کسی بھی معاملے میں پریشان چلے آ رہے تھے ان کے لئے خوشخبری ہے۔

جوزہ
جن افراد سے رابطے ٹوٹ چکے تھے۔ دوبارہ جڑنے کی امید ہے اور کوءی اہم وسیلہ کام کر جائے گا یہ ہفتہ ہی اہم ہے۔ خاص طور پر آج سے بہتری ہے۔

سرطان
سورة قلم کی آخری دو آیات اور سورة حشر کی آخری تین آیات کو صبح شام پڑھنا اپنا معمول بنا لیں۔ اللہ نے چاہا تو ہر مشکل سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔

اسد
آپ کی ایک تلاش ختم ہو رہی ہے۔ حالات بدل رہے ہیں اور زندگی میں بڑی تبدیلیوں کا عمل شروع ہو رہ اہے۔ اب سنجیدہ ہو جائیں اور اپنے غول سے باہر آئیں۔

سنبلہ
آپ کو بار بار روزگار پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ اس بار اگر لاپرواہی کی تو مشکل میں آ جائیں گے۔ اب قسمت بار بار تو مواقع فراہم نہیں کرتی۔

Loading...

میزان
اضافی رقم کا بندوبست ہو سکتا ہے۔ آپ جس طرف جانا چاہتے ہیں ویسا بہرحال ابھی ممکن نہیں ہے۔ ان دنوں صرف اپنے روزگار پر مکمل توجہ ضرور دیں۔

عقرب
آپ کو اپنے لئے جس خیر کی ضرورت تھی، وہ کسی وقت بھی آپ کو مل سکتی ہے۔ آج اچھا ہے۔ اضافی رقم کے ساتھ ہی روزگار میں بہتری بھی آ سکتی ہے۔

قوس
آپ بالکل بھی پریشان نہ ہوں، جس مالک نے آزمائش دی ہے وہ ہی اس سے نکلے گا۔ آپ کے بس حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کہنے سے ہی کام ہو جائے گا۔

جدی
جو لوگ کسی بھی باہر کے شخص کے ساتھ راز نیاز کررہے ہیں وہ خود کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔ آپ بس اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مار رہے ہیں، یہ یاد رکھیں۔

دلو
آج کا دن بڑا اچھا ہے۔ آپ کے لئے کئی معاملات میں ان شاءاللہ آسانیاں پیدا ہوں گی اور جو رکاوٹ محسوس کر رہے تھے۔ وہ بھی اب دور ہو سکے گی۔

حوت
ان شاءاللہ اچھا اور مہربان دن ہے ایک بڑی خوشی کی خبر مل سکتی ہے اور پرانے کسی مہربان سے رابطہ مالی معاملات میں بہتری کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

(Visited 95 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں