دوسرے مرحلے میں کلاسز 23 ستمبر سے ہی شروع ہوں گی، شفقت محمود

وزیر تعلیم
Loading...

اسلام آباد: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال یہی رہی تو تعلیمی ادارے شیڈول کے مطابق ہی کھلیں گے۔

ایک ہفتے کے دوران دودھ اور دالوں سمیت 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سندھ حکومت کی جانب سے سیکنڈری کلاسز نہ کھلونے کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کے کلاسز شروع کرنے کے شیڈول کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں کلاسز 23 ستمبر سے ہی شروع ہوں گی، اس حوالے سے 22  ستمبر کو این سی او سی کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا اور اگر صورتحال یہی رہی تو تعلیمی ادارے شیڈول کے مطابق ہی کھلیں گے۔

Loading...

واضح رہے سندھ حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث چھٹی تا آٹھویں جماعت تک تدریسی عمل بحال کرنے کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔

(Visited 21 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں