بلاول بھٹو کا فون، نواز شریف نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کر لی

نواز شریف
Loading...

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں ورچوئل شرکت کی دعوت قبول کرلی۔

دوسرے مرحلے میں کلاسز 23 ستمبر سے ہی شروع ہوں گی، شفقت محمود

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے رابطہ ہوا ہے۔

بلاول کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ نوازشریف سے کچھ دیر پہلے بات کی ہے اور ان سے خیریت دریافت کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نوازشریف کو آل پارٹیز کانفرنس میں ورچوئل شرکت کی دعوت دی ہے۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے اے پی سی میں ورچوئل شرکت پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

Loading...

دوسری جانب مریم نواز نے والد سے رابطہ کرنے اور خیریت دریافت کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کی میزبانی میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) 20 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں حکومت کے خلاف لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

اے پی سی میں اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کی شرکت کا امکان ہے۔

(Visited 17 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں