حکومت کو چند دن میں سب کچھ دکھائی دینا شروع ہوجائے گا، مریم نواز

Loading...

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جو خوف تھا وہ بھی ختم ہوگیا وزیر اعظم دھمکیاں کسی اور کو دیں۔

رات اپوزیشن کے جلسے میں سرکس ہوا، وزیراعظم

لاہور سے کراچی روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم کی گزشتہ روز تقریر ایک ایسے ہارے ہوئے شخص کی تقریر تھی، جسے بہت غصہ تھا، عمران خان سے ہمارا مقابلہ ہے ہی نہیں، نواز شریف نے انہیں تو مخاطب کیا ہی نہیں، نواز شریف نے کہا تھا یہ آپ کا کھیل نہیں، آپ اس کھیل سے باہر ہیں، بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا کوئی کام نہیں۔

وزیراعظم کی جانب سے نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کو عام جیلوں میں رکھے جانے کی بات پر مریم نواز نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ جیلوں میں ہمیں بہت سہولیات دی گئیں تو وہ غلط ہے، ہمیں پہلے بھی عام جیلوں میں ہی رکھا گیا تھا، ہم 2،2 بار گرفتار ہوئے ، کئی ماہ جیل میں رہے، اب کس بات کا خوف ہے؟ جو خوف تھا وہ بھی اب ختم ہو گیا ہے، یہ دھمکیاں وہ کسی اور کو دیں۔

loading...

رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ یہ تحریک فیصلہ کن ہے، حکومت کو ابھی کچھ نظر نہیں آرہا لیکن آئندہ چند روز میں سب کچھ نظر آنا شروع ہوجائے گا۔

(Visited 6 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں