عوام جان لیں جب تک جعلی حکومت ہے مہنگائی کم نہیں ہوسکتی، مریم نواز

Loading...

ہزارہ: نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام جان لیں جب تک جعلی حکومت ہمارے سروں پر سوار ہے ملک نہیں چل سکتا۔

اپوزیشن شوق سے جلسے کریں، کورونا کی صورتحال کا پتا چل جائے گا، شیخ رشید

مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا تھا کہ بہت خوشی ہے کہ پاکستان میں جہاں جسلہ میں جاؤں نوجوانوں کی بڑی تعداد نظر آتی ہے، ہزارہ کے عوام سے نبھانے والی محبت کی سزا نواز شریف اور ان کی پارٹی بھگت رہی ہے، کیا نواز شریف کا پاکستان اچھا تھا یا یہ ووٹ چور کا پاکستان بہتر ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس نے پورے پاکستان میں ایک اینٹ نہیں لگائی اور ووٹ چوری کرکے لے گیا آج وہ ہزارہ موٹروے پر اپنی تختی لگاکر چلاگیا ہے، جو وعدے کیے گئے تھے لوگوں سے، آج پوچھا جائے تو کہتا ہے کہ بٹن نہیں جو وعدے پورے کردوں، عوام جان لیں جب تک جعلی حکومت ہمارے سروں پر سوار ہے، ملک نہیں چل سکتا، مہنگائی کم نہیں ہوسکتی، غریب کا چولہا نہیں جل سکتا اور مریضوں کو سستی دوائی نہیں مل سکتی، جب تک جعلی حکومت ہے ووٹ چوری ہوتا رہے گا۔

Loading...

رہنما (ن) لیگ مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکمران گلگت بلتستان میں دھاندلی کرکے بھی نہیں جیت سکے، گلگت بلتستان کے عوام نے اس جعلی حکومت کو ووٹ نہیں دیا۔ جی بی میں نواز شریف کا بیانیہ گونج رہا تھا، نواز شریف کے بیانیے نے انہیں کہیں کا نہیں چھوڑا، نواز شریف کے بیانیے کی وجہ سے انہیں حکومت نہیں صرف بیساکھیاں ملیں۔

(Visited 38 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں