شلپا شیٹھی کی 13 سال بعد فلمی دنیا میں واپسی

شلپا شیٹھی

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے فلمی دنیا سے 13 سالہ طویل رفاقت کے بعد ایک بار پھر واپسی کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اخبار کی ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری فلم انڈسٹری سے 13 سالہ رفاقت اب اختتام پذیر ہونے لگی ہے، میں بہت پرجوش ہوں اور اعلان کر رہی ہوں کہ اب آپ لوگ مجھے آنے والی نئی فلم ’نکما‘ میں دیکھیں گے۔

شلپا شیٹھی فلم میں رائٹر کا کردار نبھائیں گی جب کہ ان کے ساتھ اداکار دلجیت دوسانجھ اور یامی گوتم بھی فلم میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔
ان کی مشہور فلموں میں ’میں کھلاڑی تو اناڑی، چھوٹے سرکار، پرتھوی، انصاف، اوزار، پردیسی بابو، آکروش، جانور، لال بادشاہ، دھڑکن، خوشی، قرض، رشتے، ہتھیار، چور مچائے شور، دس اور لائف ان میٹرو‘ شامل ہیں۔

پرنیتی چوپڑا کا بوائے فرینڈ کون ؟

واضح رہے کہ شلپا شیٹھی نے 1993 میں شاہ رخ خان کی مشہور زمانہ فلم ’بازیگر‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا اور اپنے کیریئر میں متعدد فلمیں کی اور متعدد ایوارڈز اپنے نام کئے جبکہ انہوں نے 2013 میں اپنی آخری فلم ’اپنے‘ کی۔

(Visited 21 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں