پی ایس ایل سیزن 5 کی افتتاحی تقریب پر کتنا خرچہ آئے گا …. ؟

پی ایس ایل
Loading...

کراچی: پی ایس ایل سیزن 5 کی افتتاحی تقریب پی ایس ایل5 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سجائی جائیگی،

پی ایس ایل سیزن 5 کی افتتاحی تقریب پر 21 کروڑ روپے خرچ ہونگے جب کہ صرف پہلا میچ کھیلنے والی ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کی ہی شرکت یقینی ہے۔
تقریب میں راحت فتح علی خان، ابرار الحق، سجاد علی، صنم ماروی، آئمہ بیگ، ابو محمد، فرید ایاز اور سوچ بینڈ میں شامل گلوکار فن کا مظاہرہ کرینگے، آفیشل ترانہ گانے والے چاروں گلوکار عارف لوہار، علی عظمت، عاصم اظہر اور ہارون بھی موجود ہونگے،آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پر21 کروڑ روپے خرچ ہونگے، اس سے قبل جو کمپنی انعقاد کرتی تھی رواں برس اسے ذمہ داری نہیں سونپی گئی، نیشنل اسٹیڈیم میں گذشتہ چند روز سے تقریب کی ریہرسل بھی جاری ہے، ساؤنڈ سسٹم کو تقریباً روز ہی چیک کیا جاتا ہے۔

پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

پہلے روز دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ہوگا،ان دونوں ٹیموں کی تقریب میں موجودگی یقینی جبکہ پشاور زلمی کے آفیشلز کا بھی کہنا ہے کہ ان کے تمام پلیئرز نیشنل اسٹیڈیم میں موجود ہونگے، البتہ پی سی بی ترجمان کے مطابق جمعے کو چار ٹیمیں میچز کھیلیں گی لہذا عملی طور پر ان کیلیے ممکن نہیں ہوگا کہ افتتاحی تقریب میں شرکت کریں، ان کی نمائندگی ٹیم مالکان کرینگے۔

Loading...

واضح رہے کہ جمعے کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا نیشنل اسٹیڈیم میں مقابلہ ہوگا، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی سائیڈز قذافی اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی۔

(Visited 41 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں