مولانا آزادی مارچ میں جو مرضی مہم چلا لیں،کوئی مارچ پاسٹ نہیں ہوگا ، شیخ رشید

Loading...

کراچی:  وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اگر اس بار مولانا فضل الرحمان نے دھرنا دیا تو وہ دھر لیے جائیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مولانا آزادی مارچ میں جو مرضی مہم چلا لیں،کوئی مارچ پاسٹ نہیں ہوگا، ہلکی پھلکی موسیقی ہو گی  مگر وزیراعظم عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، اگر مولانا نے اس بار دھرنا دیا تو دھر لیے جائیں گے۔

کراچی میں زہریلی گیس سے ہلاکتیں: حکام نے امریکی سویابین کو کلین چٹ دے دی

کابینہ اجلاس ملتوی ہونے پر انہوں نے کہا کہ کیبنٹ کی میٹنگ اچھی تجاویزکی تیاری کے باعث تاخیر سے ہو رہی ہے۔

ایک سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے آگے حکومت بے بس ہوتی ہے ، نوازشریف نے واپس نہیں آنا، مریم نواز باہر نہیں جارہیں، کابینہ میں فیصلہ ہوا تھا کہ مریم کو نہ جانے دیا جائے۔

Loading...

کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق وزیر ریلوے نے کہا کہ   کے سی آر  2 ارب ڈالرز کا منصوبہ ہے، سندھ حکومت کے سی آر کو عملی طور پر مکمل کرنا چاہتی ہے، وفاق اور سندھ حکومت میں فریم ورک منصوبے  پر اتفاق ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب کا آرڈیننس نائیک صاحب اور فروغ نسیم مل کر بنا رہے ہیں۔

(Visited 57 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں