کیا آپ جا نتے ہیں کہ رونے کے بعد سر درد کیوں ہوتا ہے ۔۔۔؟

سر درد

 جب انسان اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتا یا کسی ایسی صورتحال میں پھنس جائے جس سے نکلنا نا ممکن لگتا ہو تو ایسے میں وہ رو کر ہی اپنے جذبات کا اظہار کرتا ہے۔ اکثر لوگوں نے یہ ضرور محسوس کیا ہوگا کہ جب ہم بہت زیادہ روتے ہیں تو اس کے فوراً بعد اچانک شدید سر درد محسوس ہوتا ہے۔

لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ ماہرین طب کے مطابق یہ سر درد اسٹریس (دباؤ) اور بے چینی کی کیفیت کی وجہ سے جنم لیتا ہے جو ہمیں کسی ایسی وجہ سے ہوتا ہے جس میں ہم افسردہ ہوتے ہیں۔جب انسان افسردہ ہوتا ہے

تو ہمارے جسم میں ایسے ہارمونز کا اخراج ہوتا ہے جن کی وجہ سے ہمیں سر درد اور رونا آتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہم کسی خوشی کے لمحات میں جذباتی ہو کر رونا شروع کردیں تو ایسی کیفیت میں سر درد نہیں ہوتا۔سَر میں درد کسی بھی انسان کو چڑچڑا پن اور غصے میں مبتلا کر سکتا ہے، چلیے، سَر درد سے نجات کے لیے مؤثر گھریلو ٹوٹکے جانتے ہیں۔

نیند نہ آنے سے پریشان رہتے ہیں؟

1۔ اگر آپ کو سَر میں شدید درد ہو تو ضروری ہے کہ آپ کسی سکون اور اندھیرے کمرے میں آرام سے لیٹ جائیں۔

2۔ سَر درد میں ادرک کی چائے بے حد معاون سمجھی جاتی ہے

۔ 3۔ میگنیشیم سے بھرپور غذائیں جن میں پالک، مچھلی، خشک میوے جات، اور کیلے وغیرہ شامل ہیں، ان کا استعمال کرنا سَر درد کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے۔

(Visited 25 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں