حکومت میڈیا کو چھوڑ کر زمین پر عملی اقدامات پر توجہ مرکوز کرے، شہباز شریف

شہباز شریف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے اور عوامی شکایات کی صورتحال ‏پر سخت تشویش ہے۔ ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کی حفاظت کیلئے حفاظتی لباس اور دیگر ضروری ‏سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ایکسپو سینٹر کراچی میں پاک فوج کے تعاون سے فیلڈ اسپتال کے قیام کا بڑا فیصلہ

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کرونا سے دو ‏ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا کےمریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے اور عوامی شکایات کی صورتحال ‏پر سخت تشویش ہے۔ کرونا کے ٹیسٹ مہنگے ہونے کی عوامی شکایات کا نوٹس لیا جائے۔

احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے، فردوس عاشق اعوان

پی ایس ایل میں شریک تمام کھلاڑی وعملہ کرونا سے کلیئر قرار

شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاق، صوبے،ضلع اور تحصیل کی سطح پر عوام کو ٹیسٹ اور علاج کی رہنمائی ‏کیلئے اشتہارات چلائے جائیں۔ ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کی حفاظت کیلئے محفوظ لباس اور دیگر ضروری ‏سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے، حکومت میڈیا کو چھوڑ کر زمین پر عملی اقدامات پر توجہ مرکوز کرے۔

(Visited 22 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں