کرونا کے مریضوں کیلیے نئی ایڈوائزری جاری

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیے گئے کرونا مریضوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئسولیشن وارڈ میں داخل مریضوں کو ڈسچارج کرنے کیلئے محکمہ صحت نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 دن تک علامات ظاہر نہ ہونے والے مریضوں کو ڈسچارج کر دیا جائے۔ ایڈوائزری میں علامات ظاہر نہ ہونے والے مریضوں کو کرونا ٹیسٹ سے استثنیٰ قرار دیا گیا ہے،

ایڈوائزری کے مطابق ایسے مریضوں کو صحت یاب قرار دینے کیلئے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جن مریضوں میں 3 دن تک علامات ظاہر نہیں ہوتی انہیں ڈسچارج کر دیا جائے

کینسر اور اسٹیرائیڈز لینے والے مریضوں کیلئے دو بار ٹیسٹ منفی آنا لازم ہے، ڈاکٹرز اور وہ افراد جوجیل یا ہوٹل وغیرہ میں رہتے ہیں ان کیلئے ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

loading...

مہلک وائرس دنیا بھر میں‌ بے قابو، 3 لاکھ 16 ہزار 673 اموات

اس سے قبل 6 مئی کو محکمہ صحت سندھ نے کورونا مریضوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریض کو زبردستی اسپتال یا آئسولیشن سینٹر منتقل نہیں کیا جاسکتا۔

ایڈوائزری کے مطابق اس طرح کاعمل سے مریض اور اہلخانہ کیلئے تکلیف دہ ثابت ہو رہا ہے، اسپتال یا آئسولیشن سینٹر جانا مریض کی صوابدید پر ہوگا۔

ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ مریض پربھی لازم ہے ایس اوپیز پر ہر صورت میں عمل کریں، عمل نہ کرنے کی صورت میں محکمہ صحت سختی سےعمل درآمد کو یقینی بنائے گا۔

(Visited 11 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں