اے این پی کے رہنما غلام بلور بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

عوامی نیشنل پارٹی کے سنئیر رہنما غلام بلور کی کرونا رپورٹ مثبت آگئی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما غلام بلور بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، غلام احمد بلور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ گھر میں قرنطینہ ہو گئے ہیں۔

کورونا کے حوالے سے خرچ ہونے والے اربوں روپے کہاں جارہے ہیں؟ چیف جسٹس

واضح رہے کہ اس سے قبل بہت سے سیاسی و سماجی رہنما اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں، اور ان میں سرفہرست اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر سندھ عمران اسماعیل، اراکین سندھ اسمبلی ایم کیو ایم کی منگلا شرما، اور ایم ایم اے کے سید عبدالرشید، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی، کے پی کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی، پی ٹی آئی ایم پی اے عبدالسلام آفریدی، سینیٹر مرزامحمد آفریدی، اور وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی شامل ہیں۔

(Visited 9 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں